گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے اڈا نواں لاہور سے خاتون کو اس کی دو سالہ بیٹی سمیت اغواء کر لیا۔منکیرہ ضلع بھکرکے محمد اسلم نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اسکی اہلیہ انساء اشفاق نے اس کے ساتھ فون پر بات کی کہ وہ نواں لاہور آگئی ہے اور واپس آجائیگی اور آپ فکر نہ کریں اس کے موبائل کی بیٹری ختم ہو گئی ہے۔ مگر وہ آج تک واپس نہ آئی ہے اور اس کو شبہ ہے کہ اس کی بیوی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیاہے۔




