اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 35لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ رواں مالی سال تقریباً 35لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ تاجروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سبز رنگ کی پلیٹ دی جائیگی جبکہ معمول کے حالات میں ان کا آڈٹ بھی محدود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا، قومی معیشت کو مضبوط بنانا اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔




