امن و امان کیلئے تاجر برادری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)سیاسی سماجی شخصیت ملک یاسر رضا اعوان،شیخ خالد (آف اٹلی)علی رضا نونا،مہر وحید اور شیخ اسد، شیخ صہیب نے معروف کاروباری شخصیت و تاجر حاجی شیخ صفدر سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے تفصیلی گفتگو کی مذکوران نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی امن خوشحالی میں تاجر برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے مذکوران نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں محبت اخوت رواداری قربانی کا درس دیتا ہے محرم الحرام میں حضرت امام حسین اور ان کے رفقا نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے جو لازوال قربانیاں دیں اور شہادتیں پائی انہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا اور یاد رکھا جائے گا حضرت امام حسین اور انکے رفقا آج بھی زندہ ہے اور ذندہ رہے گئے مذکوران نے اس بات کا عزم کیا محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تاجر برادری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں