محرم الحرام میں پیغام امن کا فروغ وقت کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اتحاد ‘ وحدت ‘ صبر و رضا اور حرمت والا مہینہ ہے ۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہداء کربلا کی عظیم قربانیاں جو حق و باطل کے درمیان میں ایسا معرکہ ہے جسے قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں حق و صداقت کا علم بلند کرکے دین اسلام کی آبیاری کی ۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال اور عظیم قربانی صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب کے لئے تھی جس کے ذریعہ انہوںنے حقیقی امن ‘ مساوات ‘ برابری ‘ صلہ رحمی ‘ بھائی چارے کا درس عام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے جو ہمیں صبر ‘ برداشت ‘ تحمل ‘ و قربانی کا سبق ملتا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں