اداکار شہزاد مختار اپنی ادھوری محبت کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے

لاہور (شوبز نیوز) کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی اداکار شہزاد مختار نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی زندگی کی ادھوری محبت سے متعلق دل چھو لینے والا انکشاف کردیا۔مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہزاد مختار نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری ارینج میرج تھی، تاہم میری زندگی میں ایک ایسی محبت بھی تھی جو کبھی اپنے انجام تک نہ پہنچ سکی۔اداکار نے کہا کہ زندگی میں انسان کی ہر خواہش پوری نہیں ہوتی، کچھ محبتیں ادھوری رہ جاتی ہیں، ہماری محبت بھی ایسی ہی تھی جس کا اظہار کبھی نہ ہو سکا، ہم ایک دوسرے کے قریب رہتے تھے اور صرف نگاہوں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے تھے، ایک دوسرے کا انتظار کرتے، ایک دوسرے کو دیکھتے اور خاموشی سے محبت کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں