لاہور (شوبز نیوز) معروف پاکستانی سینئر اداکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری کی بعض معروف اداکارائوں کو ان کے والد نے بچپن میں ہی چھوڑ دیا تھا۔بشریٰ انصاری اداکاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر باقاعدگی سے وی لاگنگ کرتی ہیں اور اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مختلف سماجی و شوبز موضوعات پر اظہارِ خیال کرتی رہتی ہیں۔




