سسرال والوں پر بہوکو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کرنے کا الزام

جڑانوالہ(نامہ نگار)سسرال والوں پر بہو کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام، ورثاء کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 100ر-ب کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو اسکے سسرال والوں نے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا ہے۔ ورثاء کے مطابق متوفیہ کی شادی چک نمبر 124 گ ب میں ہوئی تھی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اس کے سسرال والے ان کی بیٹی پر مبینہ ظلم کرتے تھے۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرال والوں نے اسے مپینہ طور پر زہر دے کر مار دیا ہے لڑکی کے چہرے اور جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات دکھائی دیتے ہیں۔ ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کے مبینہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقائق واضع ہو جائیں گئے۔ مقتولہ کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے پولیس نے مزید کارروائی کا غاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں