ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال ریجن پولیس کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری، شہدائ، غازیوں، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے اہلخانہ کے لیے اہم اقدام ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی زیرِ قیادت ساہیوال ریجن پولیس کی جانب سے پولیس ویلفیئر کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔ اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر لیپ اکیڈمی ساہیوال محمد فاروق نے آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم سے ملاقا ت کی۔ملاقات کے دوران ساہیوا ل ریجن پولیس اور لیپ اکیڈمی ساہیوال کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت پولیس شہدائ، غازیوں، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کے بچوں کو خصوصی تعلیمی سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر آر پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس شہداء اور غازی قوم کے حقیقی ہیروز ہیں جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین نے بھی اپنی زندگی کا قیمتی حصہ عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے وقف کیا ہے۔




