ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں

سانگلہ ہل (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے ننکانہ صاحب کے تمام ہسپتالوں میں عوام الناس کو علاج معالجے کی مفت فراہمی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صا حب محمد تسلیم اختر رائو مریم نواز ہیلتھ سنٹر بچیکی کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر ندا اقبال ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دوران وزٹ ڈاکٹرز و عملے کی حاضری ، مختلف شعبہ جات کے معانہ ، ادویات کے اسٹاک ، پرچی کاونٹرز پر سہولیات سمیت صفای ستھرای کا جازہ لیا۔ڈی سی نے مریضوں کے لواحقین سے مفت ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اور بہترین علاج معالجے کی فراہمی میں کوی کسر نہ چھوڑی جائے۔مریضوں اور انکے لواحقین سے شفقت سے پیش آیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں