لاہور (بیوروچیف) سکولوں کے لیے جاری کیے جانے والے کروڑوں روپے کے فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد پنجاب حکومت نے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے 15ہزار پرائمری اور مڈل سکولوں کو براہ راست مالی اختیارات منتقل کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈپٹی ڈی ای اوز)سے سکولوں کے بجٹ اور مالی امور سے متعلق اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس سے قبل سکولوں کے بجٹ، فنڈز اور دیگر مالی معاملات ڈپٹی ڈی ای اوز کے ذریعے چلائے جاتے تھے۔




