شرپسند عناصر کے مذموم عزائم قومی اتحاد سے ناکام بنائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت۔ کانفرنس صاحبزادہ پیرقاضی فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان کی زیرصدارت محدث اعظم پاکستان جھنگ بازار میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں حافظ محمد امجد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، مولانا ریاض کھرل، مفتی حبیب اللہ اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ امن و امان، بھائی چارے اور باہمی رواداری کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہوا۔ قاضی فیض رسول نے کہا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم قومی اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔ حافظ محمد امجد نے کہا کہ علماء کرام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیامِ امن کیلئے متحد ہیں۔ مولانا ریاض کھرل نے کہا کہ امن وامان کے لیے علماء کرام سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے کہ امن، برداشت اور اخوت ہی پیغامِ پاکستان کا حقیقی تشخص ہیں۔ فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ علماء کرام مذہبی رواداری برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں