ساہیوال( بیورو چیف ) پولیس غلہ منڈی نے جنرل بس سٹینڈ بیرونی اڈہ لاریاں پر 500روپے فی بس جگا لینے والا بھتہ خور عزیز عبداللہ کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج۔ ملزم تین روٹوں کی بسوں 21لاکھ روپے بھتہ لے چکا تھا ۔ واقعات کے مطابق ٹرانسپوٹر محمد صدیق کی اوکاڑہ ، پاکپتن اور لاہور نیازی سٹینڈ سے جانے والی 43بسوں سے روازنہ فی بس 500روپے جگا ٹیکس ان تین روٹوں کے ملازمین غلام فرید، فیصل اور اظہر حسن شاہ سے روزانہ عرصہ تین ماہ سے جبرا وصولیاں کر رہا تھا اورانکار پر تشدد کا نشانہ بنا تا ٹرانسپوٹروں نے محمد صدیق کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال کو شکایت کی ۔




