فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)میزان بینک کے زیرِ اہتمام گرین پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ Meezan Bankکے ریجنل ہیڈکوارٹر اور جیل روڈ میزان پریمیئر اسلامی بینک برانچ کے زیر اہتمام گرین پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلے میں مہمان خصوصی حسیب اصغر، عابد ملک گروپ ہیڈ ،جنرل مینیجر معظم سعید، ایریا مینجر میاں یاسین میزان بینک ریجنل افس اور جیل روڈ برانچ میں پودے لگائے گئے۔اس موقع پر بینک انتظامیہ اور عملے نے ماحول کے تحفظ، سرسبز و شاداب پاکستان اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صاف ماحول کی ضمانت بھی ہے۔بینک حکام کے مطابق گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت ریجن بھر کی مختلف برانچوں میں ہزاروں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔




