فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دبئی سمندر کنارے نہاتے ہوئے ستیانہ کا نوجوان ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کے علاقہ 33 گ ب کا بلال بیگ روزگار کے سلسلہ میں دبئی گیا ہوا تھا جہاں پر وہ دوستوں کے ہمراہ سمندر پر نہانے کیلئے گیا جہاں وہ سمندر کی لہر کی نذر ہو گیا اور سمندر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔




