فراڈیہ ٹھیکیدار باغ سے33لاکھ کے پھل اتا کر رفو چکر ہوگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیہ ٹھیکیدار باغ سے33لاکھ روپے مالیت کے پھل اتار کر رفو چکر ہو گیا، بعد ازاں لیت و لعل کے بعد باغ کے مالک کو چیک دیا جو کہ بوگس نکلا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق باغ کے مالک افتخار حسین نے ساہیانوالہ پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عبدالرئوف نے اس کا 10ایکڑ پر باغ کا ٹھیکہ 33لاکھ میں حاصل کیا، بعد ازاں باغ سے لاکھوں روپے مالیت کے پھل اتار کر رفو چکر ہو گیا، اور رقم ادا نہ کی ، مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد رقم کے بدلے میں یو بی ایل برانچ ساہیانوالہ کا چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو کیش نہ ہو سکاجس پر پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزا م میں مقدمہ درج کر کے ملز م کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں