نارووال (نامہ نگار) نارووال میں پنجاب حکومت کی جانب سے 11 گرین الیکٹرک بسیں پہنچ گئی ہیں، جنہیں جولائی سے مختلف روٹس پر چلایا جائیگا۔ حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں بسیں 6 مختلف روٹس پر عوام کو سفری سہولیات فراہم کریں گی ۔ آر ٹی سیکرٹری کے مطابق الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف 20روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ یہ بسیں شکر گڑھ، ظفروال، قلعہ احمد آباد، قلعہ کالر والا، بدوملہی اور دیگر مقامات تک چلائی جائیں گی۔ شہر کے اندر بھی ایک خصوصی بس سروس چلانیکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔




