تیزاب گردی اور فائرنگ کرکے سالی کو زخمی کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ روشن والا نے گھریلو جھگڑے پر سالی اور اسکی بیٹی پر تیزاب پھینکنے اور گولی مار کر زخمی کرنے والے ملزم علی حیدر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 253 رب کی رہائشی شگفتہ پروین نے بتایا کہ اسکی بیٹی سونیا کی شادی چار ماہ قبل علی حیدر اور اکبر سکنہ سرگودھا کیساتھ ہوئی۔ بعدازاں ثناء کو علم ہوا کہ علی حیدر نے پہلے ہی شادی کر رکھی ہے تو وہ شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ گئی، علی حیدر بیوی کو منانے کیلئے سسرال آیا جہاں پر سالی ثنا زوجہ سہیل کیساتھ تلخ کلامی ہو گئی تو اس نے پہلے گولی مار کر بری طرح زخمی کیا اور پھر تیزاب کی بوتل ان پر پھینکی تو ثنا بی بی اور اسکی دو سالہ بیٹی کنزہ بری طرح جھلس گئی تو ملزم دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں