عوام کی آسانی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکر نیکا فیصلہ انتہائی نامنا سب ہے۔پٹرولیم مصنوعات سمیت ضروریا ت زندگی کی اشیا میں کمی کرکے اس کاریلیف عوام تک پہنچایا جائے اب جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو چکی ہے اور خطے میں کشیدگی میں کمی آ رہی ہے، تو گزارش ہے کہ پاکستان کے عوام کے مفاد کو او لین ترجیح دی جائے۔ اگر ایران سے سستا تیل اور گیس حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں تو ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے تاکہ مہنگا ئی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ حالیہ ایران۔امریکہ مذاکرات اور پابندیوں میں ممکنہ نرمی کے اشارے اس حوالے سے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں