فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوہدری میمون حسین، پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر یوتھ سنٹرل پنجاب، پاکستان پیپلز پارٹی، نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس روزِ محرم بالخصوص یومِ عاشور کے موقع پر پاکستان کی پولیس، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی، جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ان کی شبانہ روز محنت اور بروقت اقدامات کے باعث ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات اور جلوس پرامن انداز میں منعقد ہوئے۔




