جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامع مسجد نور میں اہل بیت کی یاد میں عظیم الشان سید شہداء کربلا کانفرنس میں علماء اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی علامہ خواجہ مولانا طیب نورانی نے سید شہدا کربلا کے عنوان پر روشنی ڈالی،تفصیلات کے مطابق علامہ مولانا خواجہ محمد طیب نورانی نے عظیم الشان سید شہدا کربلا کانفرنس کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کربلا کے میدان میں حسین علیہ السلام اور انکے رفقا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دین اسلام کو ہمیشہ کیلیے بلند کر دیا ہے حسین آج بھی زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہیں گے محرم الحرام کا مہنیہ ہمیں محبت اخوت رواداری اور قربانی کا درس دیتا ہے محرم الحرام میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ خیرات کرنے والوں کے رزق میں اضافہ کر دیا جاتا ہے شہدا کربلا کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہمیں اپنی زندگیوں اورآ خرت کو کامیاب بنانے کیلئے دین اسلام بر عمل پیرا ہونا ضروری ہے سید شہدا کربلا سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔




