فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) والدہ اور بھائی کیساتھ خریداری کیلئے بازار جانے والی دوشیزہ آشنا کیساتھ فرار ہو گئی’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیا بی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطا بق ملت ٹائون پولیس کو درخوا ست گزارتے ہوئے وحید نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی (الف) اپنی والدہ نصرت بی بی اور بھائی مزمل کے ہمراہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے قریب لگنے والے بازار میں خریداری کیلئے گئی کچھ سامان خریدنے کے بعد لڑکی نے والدہ اور بھائی کو کہا کہ وہ ادھر ٹھہریں اس کے پیسے گر گئے ہیں، ڈھونڈ کر لاتی ہوں۔ والدہ بیٹے کے ہمراہ بیٹی کا انتظار کرتی رہی لیکن لڑکی اپنے ماں اور بھائی کو چکر دیکر آشنا کیساتھ فرار ہو گئی۔ تاہم پولیس نے مغویہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




