پولیس نے238موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کردئیے

لاہور (بیوروچیف) انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 238موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر میں موبائل فونز کی واپسی کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں برآمد شدہ موبائل فونز ان کے مالکان میں تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد شدہ موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں