پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حدبندی کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق4جولائی تک حدبندی پر اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، یونین کونسلز حلقہ بندیاعتراضات پر فیصلہ 29 جولائی تک کیا جائے گا۔پنجاب یونین کونسلز حلقہ بندی کمیٹیوں کو فیصلوں سے آگاہ کرنے کی آخری تاریخ 7 اگست مقرر ہے۔شیڈول کے مطابق پنجاب یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 17 اگست کو شائع کی جائے گی، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد پنجاب میں باقاعدہ سے انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں