ایکسپائر شناختی کارڈ پر سمز بند ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ٹی اے نے نادرا کے غیر موثر، منسوخ یا ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بلاک ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم شروع کر دی۔پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کو اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی میعاد بروقت تجدید کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ایکسپائرڈ، منسوخ یا غیر موثر شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز ریگولیٹری قواعد کے تحت معطل یا بلاک کی جا سکتی ہیں،موبائل سروس میں تعطل سے بچنے کیلئے شہری فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں۔پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے بعد اپنی معلومات متعلقہ موبائل کمپنی کے ریکارڈ میں بھی فوری اپ ڈیٹ کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید نہ کرانے والے صارفین کو موبائل سروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صرف درست اور قابلِ تصدیق شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز ہی فعال رکھی جائیں گی ،شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے شہری اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں