اسلام آباد (بیورو چیف)مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے، جس کے باعث شہری ملکی تاریخ میں سب سے مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور رہے۔دستیاب اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سال کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 257روپے 76پیسے فی لیٹر تک پہنچا دی، جبکہ پیٹرول کی قیمت 199روپے 98پیسے فی لیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں عوام پر پٹرولیم لیوی کا بھی تاریخی بوجھ ڈالا گیا، جس سے مجموعی طور پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتوں نے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے کو متاثر کیا بلکہ مجموعی مہنگائی میں بھی اضافہ کیا، جس کا براہِ راست اثر عام شہریوں کی روزمرہ زندگی پر پڑا۔حکام کے مطابق مالیاتی دبا اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھائو کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ ناگزیر تھا، تاہم عوامی سطح پر اس فیصلے کے اثرات شدید محسوس کیے گئے۔




