امریکہ ایران کا حملے روکنے ،مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک نے فی الحال کشیدگی میں کمی لانے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد بحری جہاز آزادانہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔رائٹرز کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے تمام نکات پر تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے، جبکہ دونوں فریق فی الحال کسی بھی جارحانہ کارروائی سے گریز کریں گے اور بحری آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔دوسری جانب امریکی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے تمام عسکری کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دونوں میڈیا اداروں کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کریں گے۔رائٹرز کے مطابق مذاکرات میں مفاہمت کی یادداشت کے تمام نکات زیرِ بحث آئیں گے، جبکہ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بات چیت کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کی صورتِ حال ہو گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی تکنیکی ٹیم کے سربراہ نک اسٹیورٹ بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں