کراچی (بیورو چیف)کراچی میں پچاس کلو آٹے اور مختلف اقسام کے چاول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق50کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400روپے اضافہ کر دیا گیا ہے،جبکہ چاول کی مختلف اقسام 20سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں۔خریداروں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں۔




