مالی سال کا آخری روز’بینکوں کے اوقات کار میں توسیع

اسلام آباد(بیوروچیف) مالی سال کے آخری روز ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں ٹیکس وصول کرنے والی نجی بینک کی شاخیں آج رات 10بجے تک کھلی رہیں گی، کسٹمز ڈیوٹیز وصول کرنے والی نیشنل بینک کی نامزد شاخیں رات 11:59بجے تک کام کریں گی۔ایف بی آر کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے بینکوں کے خصوصی اوقات کار مقرر کئے۔مالی سال کے آخری روز ایف بی آر، بینک اور ایکسائز دفاتر کے اوقات کار میں بھی توسیع کی گئی ہے، دفاتر آج رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں