ساہیوال میں گیس کی ری فلنگ کا کاروبار عروج پر

ساہیوال ( بیورو چیف)ضلع ساہیوال میں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے ری فلنگ کا کام کاروباری مراکز اور رہائشی کالونیوں میں جاری ہے متعلقہ ادارے باخبر ہونے کے باوجود کسی بڑے حاد ثے کا انتظار کر رہے ہیں اس سے قبل بھی ری فلنگ کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈر میں دھماکوں کی وجہ سے کئی اموات ہو چکی ہیں اس قدر ماضی میں جانی نقصان ہونے کے باوجود نہ ہی ذمہ دار اداروں نے کوئی سبق سیکھا ہے اور نہ ہی ری فلنگ کرنے والوں نے سبق سیکھا ہے ری فلنگ مسافر گاڑیوں میں سلنڈر بھر کر دیے جا رہے ہیں جو کسی وقت بھی مسافروں کے لیے بڑے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں ویگنوں تاروں رکشاؤں میں ایل پی جی گیس سلنڈر رکھنے کا کاروبار بہت زیادہ ہو چکا ہے اسی طرح رہائشی اور کاروباری مراکز میں ری فلنگ کرنے والوں نے دکانیں کرائے پر لے کر کھلے عام غیر قانونی کام شروع کر رکھا ہے جس جگہ ری فلنگ ہو رہی ہے وہاں کے رہائشی اور کاروباری افراد نے متعلقہ ذمہ دار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گر غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کو یہاں سے نکالا جائے اور انہیں کسی کھلی جگہ پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں