گوجرہ (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت گوجرہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کا اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ گوجرہ جنرل بس اسٹینڈ کی بحالی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ، معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جدید ویٹنگ ایریا، واش رومز، ٹف ٹائلز اور نئے شیڈز کی تعمیر پر پیش رفت کا معائنہ کیا ساڑھے چار لاکھ گیلن گنجائش کے زیرِ تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا جا ئزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت سہولت بازار اور سبزی منڈی کے قریب زیرِ تعمیر رکشہ اسٹینڈ پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا اور ضروری ہدایا ت جاری کیں ر کشہ ڈرائیورز اور مسافروں کو صاف ستھرا، محفوظ اور سہولت سے آراستہ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہی علا وہ ازیں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کا اچانک دورہ کیا ایمرجنسی، صفائی اور ادویات کی دستیابی کا معائنہ کیا ور کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر عمر میلہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہی۔انہو ں نے کہا کہ جاری ترقیا تی منصوبو ں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ حکو متی احکامات پر سختی سے عملدرآ مد کرایا جا رہا ہے۔




