فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلاسز سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی بدولت گردے کے مریضوں کو علاج معالجہ اور ڈائیلاسز کی جدید،معیاری اور تیزرفتار طبی سہولت میسر آئے گی۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے زیرتعمیر ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کیا اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سنٹر کی تکمیل سے گردے کے مریضوں کو ڈائیلاسز کے لئے معیاری طبی سہولت دستیاب ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ شفاف انداز میں سنٹر کا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے اورسنٹر جلد فعال کردیا جائے گا۔




