بانی PTIکی رہائی میں انکے اپنے ارکان رکاوٹ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ان کے اپنے ارکان رکاوٹ ہیں انہوں نے بانی کووکیل تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دے دیاہے- حکومت کا کوئی تعلق نہیں عدالت جانے اور بانی پی ٹی آئی جانے جیل میں فیملی کے ارکان کی ملاقات ہوتی ہے جبکہ فائیو سٹارہوٹل کی طرح سہولتیں بھی حاصل ہیں بانی جب خود عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو انہوں نے کبھی ایسی بات نہیں کی نہ جیل سے کسی کو خط لکھا ہے-پی ٹی آئی میں قیادت کافقدان ہے کسی کوعلم نہیں کون لیڈکر رہاہے- نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے تو اسمبلی کے فلورپرمیثاق معیشت اور مل بیٹھنے کی پیشکش کی ہے مگروہ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں بلکہ پہلے کسی کی رہائی اورکسی کی سزامعاف کرنے کی شرط رکھتے ہیں جوکہ لوگوں کوگمراہ کرنے کی بات ہے-انہوں نے کہاکہ کیسز عدالت میں زیرسماعت ہیں عدالت کسی کورہاکرے یاسزامعاف کرے حکومت کااس سے کوئی تعلق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں