زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت پاکستان کی جانب سے زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی 2025کی منظوری دیدی۔حکومت نے قومی زرعی بائیوٹیکنا لوجی پالیسی 2025کی منظوری دے کر جدید اور سائنسی بنیادوں پر زراعت کے فروغ کی راہ ہموار کی۔پالیسی ڈھائی سالہ مشاورتی عمل کے بعد سائنسدانوں، کسانوں، صنعت اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی جس کا مقصد کسانوں کی مدد، غذائی تحفظ، زرعی پیداوار میں اضافہ، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔جدید بائیو ٹیکنالوجی سے فصلوں کی پیداوار بڑھانے، نقصانات کم کرنے اور موسمی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں