دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں بہت ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم دشت گردی کیخلا ف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ چلے، بھارت عبرتناک شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملے کرنیوالے دہشت گردوں کو ہلا ک کرنے پر سیکورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ،دشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل اففانستان ملکر پاکستان میں پاک فوج پولیس اور رینجرز پر حملے کرنیکی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں