محکمہ جنگلات نے قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک ضبط کر لیا

پشاور (بیورو چیف)خیبر پختونخوا سے اسمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر امتیاز نے بتایا کہ ٹرک مانسہرہ سے آرہا تھا اور اس پر 7 سو فٹ چیڑ کے درختوں کو کاٹ کر لوڈ رکھا گیا تھا۔راولپنڈی سے تعاقب کرتی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جی ٹی روڈ گوجرخان کے قریب ٹرک روکوا کر چیک کیا تو سوار کسی قسم کا ثبوت مہیا نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں