ساہیوال( بیور وچیف) ساہیوال میں اربوں روپے کی لاگت سے ساہیوال پاک پتن روڈ جگہ جگہ سے بیٹھنا اور اکھڑنا شروع ہو گیا ،ٹھیکیدار نے جگہ جگہ پینچر لگانا شروع کر دیا ہائی وے کے افسروں نے انکھیں بند کر لی سڑک کی تعمیر میں مبینہ لاکھوں روپے کی کرپشن سڑکیں بنانیوالے ٹھیکیدار اورافسرا ن خوشحال ہو گئے،ساہیوال کارپٹس،عارف والا اور پاکپتن روڈ ہڑپہ روڑ ناقص میٹر یل سے تیار، برساتی نالے بیٹھ گئے،ساہیوال پاک پتن روڈ ڈیوائڈر ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ سے سڑک اکھڑنے شروع ہو گئی اکھڑنے والی سڑک پرپیچ ورک پاپوچی جاری ساہیوا ل میں حال ہی میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کارپٹس روڈ، عارف والا روڈ اور پاکپتن روڈ جھال روڈ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کارپٹ سڑکوں پر ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے سڑکیں تعمیر کے چند ماہ بعد ہی اکھڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سڑکوں کے ساتھ بننے والی بیڈ کی تہ ناقص رکھی گئی جبکہ برساتی نالے بھی غیر معیاری میٹریل اور غلط ڈیزائن کی وجہ سے پہلی بارش میں بیٹھ گئے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے مالیاتی ماہرین کے مطابق اربوں کے منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعمال”سرکاری خزانے کو نقصان اور اختیارات کے ناجائز استعمال” کے زمرے میں آتا ہے۔ ٹھیکیداروں اور متعلقہ سرکاری افسران کے مبینہ گٹھ جوڑ سے PCـ1 میں منظور شدہ میٹریل کی بجائے سستا میٹریل استعمال کیا گیاچیئرمین انجمن حقوق شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، کمشنر ساہیوال اور سیکرٹری C&W پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




