اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ ا ور فنانس ایکٹ پر اطلاق شروع ہو گیااورنئے ٹیکس ریٹس نافذ العمل ہوگئے ، تنخواہوں پر نئے انکم ٹیکس سلیب ، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی ، سوشل میڈیا پر ٹیکس ، ریٹیلرز کے لیے فکس ٹیکس سمیت اضافی کسٹم ڈیوٹی ، کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹر ی ڈیوٹی کے نئے ریٹس کا اطلاق ہو گیا ۔ ایف بی آر کے مطابق آج یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کید وران حاصل ہونے والی آمدن کے ٹیکس ریٹرن منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت جمع کرائے جائیں گے،سوشل میڈیا آمدن پر بینکوں کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی لازمی قرار دی گئی ہے، ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے لیے نیا ٹیکس کا نظام نافذ کر دیاگیا۔




