اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں ایک نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیااوروہ جلد فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔نئی نجی ایئرلائن ساوتھ ایئر کوایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے دستخط سے جاری کیا گیاہے جس کے بعد ساوتھ ایئر آئندہ چند روز میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ ڈی جی نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا، سائوتھ ایئر پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی پروازیں چلائے گی۔ساوتھ ایئر نے نیو گوادر ایئرپورٹ اور سکھر ایئرپورٹ کے لیے ٹیسٹ فلائٹ چلائی تھی،سول ایوی ایشن انسپکٹرز نے پرواز کے دوران جانچ پڑتال کی تھی۔




