ممتاز عالم دین حافظ ثناء اللہ ضیا ء انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین ، کئی کتابوں کے مصنف، استاذ الاساتذہ ، سابق خطیب جامع مسجد توحید اہلحدیث کمال آباد ، مناظر اسلام حضرت مولانا حافظ ثنا اللہ ضیا مختصر علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم ساری زندگی درس و تدریس اور دعوت و تبلیغ میں مصروف رہے ۔ انکی دینی و تبلیغی اور تصنیفی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ انکی وصیت کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حافظ سعید احمد چنیوٹی کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں شیوخ الحدیث ، علما کرام ، دینی مدارس کے اساتذہ و طلبا ، مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران و کارکنان ، عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی ۔ قاری محمد ارشد ۔ خالد محمود اعظم آبادی ۔ مولانا عبد الشکور کاظم ۔ قاری بشیر احمد عزیزی ۔ مولانا بہادر علی سیف ۔ چوہدری حبیب اللہ عطار ۔ مولانا محمد سردار عابد ۔ حبیب الرحمن بٹ ۔ مولانا محمد اسماعیل سلفی چاہڑ کے ۔ مرزا محمد شہزاد ۔ رانا محمد نعیم ۔ مرزا آفتاب احمد ۔ ڈاکٹر طارق عباس چوہدری ۔ احسان الحق و دیگر نے مولانا ثنا اللہ ضیا مرحوم کی دینی و تعلیمی اور دعوتی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں