فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، چوہدری محمدسلیم ،میاںطاہرایوب ،انوارالحق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوںاور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بدترین نااہلی، غفلت اور عوام دشمن طرزِ حکمرانی کا کھلا ثبوت ہے۔انہوںنے کہا کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز اور تاجر چند گھنٹوں میں کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں لیکن جب پٹرول سستا ہوتا ہے تو حکومت ، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ دوہرا معیار کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ محکمے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ حکومتی رٹ صرف عام شہریوں پر نظر آتی ہے جبکہ منافع خور عناصر، ذخیرہ اندوز اور ٹرانسپورٹ مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں کا ازسرنو تعین کرے




