قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں واگزار کروائی جائینگی،ڈسٹرکٹ آفیسر ساہیوال پیرافورس

ساہیوال ( بیورو چیف) ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ،قبضہ مافیا سے سر کاری زمینیں واگذار کروائی جائیں گی مین بازاروں اور شہر کے گر دو نواح میں ناجائز تجاوزات کرنے سے گریز کریں ڈسٹر کٹ آفیسر پیرا فورس نعمان قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دپی کمشنر سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے فورس ہر وقت سر گرم ہے ناجائز تجاوزات کو فوری گرانے اور ہٹانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اسی طرح شہر و گر دونواح میں زرعی زمینوں اور رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔نعمان قیصر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے ناجائز تجاوزات سے گریز اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ سرکاری زمینیں واگذار کروا کر ناجائز قابضین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی طرح شہری آبادی کے اندر جانور رکھنے کی پابندی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے ۔سوتی ٹائون 86/6.R کے رہائشی رضاکارانہ طور پر اپنے جانور رہائشی کالونی سے باہر لے جائیں ورنہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں