فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش نوجوان نے نشہ آور چیز پلا کر بی ایس کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ صدر پولیس نے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان شکیل اور منیب کی تلاش شروع کر دی۔ زرعی یونیورسٹی بی ایس کمپیوٹرسائنس کی طالبہ زمنہ منور نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے خالو وقار کے گھر رچنا ٹائون گئی تو جہاں پر ملزم شکیل کا گھر آنا جانا تھا اور سر میں شدید درد رہتا تھا تو شکیل نے دم کروانے اور تعویز کروانے کا کہہ کر ستیانہ روڈ رچنا ٹائون لے گیا جہاں پر اس کے ساتھی منیب نے نشہ آور چیز میں تعویز پلایا، حالت غیر ہونے پر دونوں اس کی عزت سے کھیلتے رہے سائلہ حاملہ ہو گئی تو ملزمان نے مدینہ میٹرینٹی کلینک پر لے جا کر اسقاط حمل کروایا اور دوبارہ ملنے کا کہا تو انکار کرنے پر دھمکیاں دیں کہ ملنے نہ آئی تو تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کر دینگے۔ جس پر متاثرہ طالبہ نے پولیس کو درخواست گزاری تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے اوباش ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




