معاشی ترقی کیلئے جدید نظامِ آمدورفت ناگزیر ہے’ گورنر پنجاب

لاہور (بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں ذرائع آمدورفت کا کردار اہم ہے، ذرائع آمدورفت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدات کی ضرورت ہے،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان ریلوے اکیڈمی کے پروبیشنری آفیسرز کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن محمد حنیف گل کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ڈی جی ریلوے اکیڈمی محمد حنیف گل نے گورنر پنجاب کو دورے کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کو پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے جاری اہم منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ذرائع آمدورفت کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہوتے ہیں۔آج کے جدید دور میں ذرائع آمدوفت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹھوس اور جامع پالیسی اپنانا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو پر سکون سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ریلوے کا سفربہت شاندار،محفوظ اور پُر سکون ہے۔ ریلوے کے موجودہ نظام میں بہتری کے لیے مزید اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن محمد حنیف گل نے گورنر پنجاب کو پاکستان ریلوے کی ملکی اور علاقائی اہمیت بارے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ عوام کے سفری سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈی جی ریلوے اکیڈمی نے گورنر پنجاب کو اکیڈمی کے دورے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر ریلوے افسران کو تاریخی گورنر ہاؤس کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں