لاہور (بیورو چیف)پنجاب یونیورسٹی نے عالمی و قومی سطح پر تحقیق کے میدان میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی۔سائنس میں تحقیق کے عالمی ادارے نیچر پبلشنگ گروپ نے پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان میں نمبر ون قرار دے دیا۔نیچر پبلشنگ گروپ 1869 میں قائم ہوا جو دنیا بھر میں سائنسی تحقیقی جرائد کی اشا عت و فروغ کا معتبر ترین ادارہ ہے۔پنجاب یونیورسٹی کو 6.88 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان بھرمیں نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا گیاہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے جنرل کیٹگری یونیورسٹی ہونے کے باوجود سائنس یونیورسٹیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو نئی رینکنگ پر مبارکبادپیش کی گئی۔




