تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتیں

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، نامعلوم مسلح ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرارہوگئے ذرائع کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ چک نمبر396گ ب کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکو وں نے ایک شہری منظر خاں وٹو ایڈووکیٹ کو روکا اور اسلحہ کے زور پر منظر خاں وٹو ایڈووکیٹ سے اس کی سی ڈی 70موٹر سائیکل ماڈل 2026برنگ سرخ ، رجسٹریشن نمبر BLL-3081، اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں