فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور ٹیوشن سنٹر حادثہ انتہائی افسوسناک ولمحہ فکریہ ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکمرانوں کی طرف سے فقط اظہار افسوس کافی نہیں بلکہ آئندہ ایسے واقعا ت کی روک تھام کیلئے عملی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے جتنا افسوس کیاجائے کم ہے۔ صدمہ بہت بڑا اورناقابل تلافی ہے۔اللہ تعالیٰ شہدا بچوں کے درجا ت بلند انکے والدین کو صبر جمیل اورزخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ لاہور ٹیوشن سنٹر سانحہ ہمارے نظام کی نااہلی وناکامی کے باعث پیش آیا لوکل گورنمنٹ نظام اگر موجود ہوتااوروہ اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہوتا تو اس سمیت ایسے کئی واقعات سے بچاجاسکتاتھا ایسے ہرواقعہ کے بعد حکو مت کی طرف سے اظہار افسوس کردیناکافی نہیں۔




