کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزاد ی نے وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ان کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا اور مسائل کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔




