ایپل کے5نئے آئی فون ماڈل

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سال 2027ء تک کتنے آئی فون ماڈلز متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے، اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے سال 2027 تک آئی فون کے پانچ ماڈلز متعارف کروانے کا پلان بنایا ہے، جبکہ فولڈ ایبل آلات کی پیداواری منصوبوں میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ایپل نے سپلائرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سال تقریبا 10 ملین فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے کی تیاری کریں، جو کہ پہلے کے 7 سے 8 ملین یونٹس کے تخمینے سے زیادہ ہے۔تاریخ میں پہلی بار فولڈ ایبل فون لانے سے قبل، ایپل نے 2026 کے دوسرے نصف حصے میں آنے والے نئے ماڈلز کیلیے پہلے ہی تقریبا 80 ملین اسمارٹ فونز کے پارٹس حاصل کر لیے ہیں۔ امید ہے کہ رواں سال کیلیے اس کی مجموعی اسمارٹ فون پروڈکشن 220 ملین یونٹس سے تجاوز کر جائے گی۔ایپل کی جانب سے پارٹس حاصل کرنے کی یہ کوششیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈیٹا سینٹرز کی مانگ کے باعث دنیا بھر میں میموری چپس کی قلت پیدا ہو چکی ہے، جس نے پوری انڈسٹری میں لاگت کو بڑھا دیا ہے۔کمپنی 2027 کے پہلے نصف میں کم از کم دو نئے آئی فونز متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور ایک نیا آئی فون ایئر (iPhone Air) شامل ہے۔پروڈکٹ کا یہ منصوبہ ایپل کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنے MacBook اور iPad کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سامنے آیا، جو میموری اور اسٹوریج کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں