فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیاض فوجی سنیارا 208چک وائس پریزیڈنٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی دو بھینسوں نے PDFA میں پاکستان کی تاریخ میں جون کے مہینے میں سب سے زیادہ دودھ د ے کر ریکارڈ قائم کر دیا، اس غیر معمو لی کامیابی پر فارم انتظامیہ اور مویشی پال حضرات نے خوشی کا اظہار کیا ہے، گاڈ گفٹڈ بھینس نے 30کلو 600گرام جبکہ امبر بھینس نے 30کلو200گرام دودھ دے کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہ کامیابی پاکستان کی ڈیری صنعت کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دی جارہی ہے، فارم انتظامیہ کے مطابق یہ ریکارڈ بہترین نسل، معیاری خوراک، جدید نگہداشت اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے، اس کامیابی نے ملکی مویشی بانی کے شعبے میں ایک مثبت مثائل قائم کی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی اعلیٰ کارکردگی سے دودھ کی پیداوار میں اضافے اور ڈیری سیکٹر کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا، اس کامیابی کو محنت ، لگن اور اچھی نسل کا ثمر قرار دیا گیا ہے، فارم انتظامیہ نے اس اعزاز پر تمام ٹیم، کارکنان اور وابستگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی بہترین معیار اور جدید طریقہ کار کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔




