جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ 30سال شعبہ درس و تدریس سے وابستہ رہنے والے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے پروفیسر شیخ محمد حفیظ شعبہ انگریزی سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے مذکور اسی درسگاہ کے طالب علم رہے اور تمام سروس مذکورہ کالج ہی میں کی،تفصیلات کے مطابق پروفیسر شیخ محمد حفیظ 30سال سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ رہے اور انکی تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں۔ان کے اعزاز میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے سبزہ زار میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل اصغر علی بلوچ،ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر مظفر علی ضیا پروفیسرز علی بابر،رانا محمد افضل، رانا طارق مشتاق،شیخ محمد افضل، وائس پرنسپل ڈاکٹر عبد الرزاق،وقار حیدر سید،مجاہد امین پراچہ،ملک محمد سرور،ڈاکٹر شکیل،محمد زبیر، عرفان شاہ،کلیم اللہ،پروفیسر شیخ محمد حفیظ کے فرزند حسنین حفیظ، ذوالقرنین حفیظ، عمران حفیظ نے بھی خصوصی شرکت کی تقریب میں پروفیسر شیخ محمد حفیظ کی تعلیمی خدمات کو بے حد سراہا۔آخر پر ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسر شیخ محمد حفیظ نے کہا کہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں 1984میں اسی کالج میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ 1996میں اسی کالج میں بطور لیکچرار سروس کا آغاز کیا۔ 30سالہ سروس کا عرصہ انتہائی ذمہ داری سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی مادرتی،علمی درس گاہ کی بہتری کیلئے موثر فعال کردار ادا کیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ اکرام نے مختلف تحائف بھی پیش کیے اور نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا۔




